مقبوضہ کشمیر میں بھارتی محاصرے اور خصوصی حیثیت ختم کرنے جیسے ظالمانہ اقدام کے خلاف یوم استحصال ریلی

Spread the love

جیکب آباد(نامہ نگار) اتحاد اہل سنت کی جانب سے مقبوضہ کشمیر میں بھارتی محاصرے اور خصوصی حیثیت ختم کرنے جیسے ظالمانہ اقدام کے خلاف یوم استحصال ریلی نکالی گئی، بھارتی وزیر اعظم کا پتلا اور پرچم نذر آتش کیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق جیکب آباد میں اتحاد اہل سنت کی جانب سے مقبوضہ کشمیر میں بھارتی محاصرے اور خصوصی حیثیت ختم کرنے کے دو سال مکمل ہونے پر یوم استحصال ریلی درگاہ عبدالنبی شاہ سے نکالی گئی، ریلی کی قیادت اتحاد کے چیئرمین سید اعجاز شاہ، عبدالغفار قادری اور دیگر کررہے تھے، ریلی میں بڑی تعداد میں شہریوں سے شرکت کی ریلی کے شرکاء نے شہر کے مختلف راستوں پر مارچ کیا اور کشمیر میں بھارتی مظالم کے خلاف نعریبازی کی، ریلی کے شرکاء نے سٹی تھانہ چوک پر پہنچ کر بھارتی وزیر اعظم کا پتلا اور بھارتی پرچم نذر آتش کیا، اس موقع پر ریلی سے مقررین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بھارت کشمیری عوام پر 70سالوں سے ظلم کررہا ہے لیکن عالمی برادری خاموش تماشائی بنی ہوئی ہے خصوصاً اقوام متحدہ کی خاموشی افسوسناک ہے، انہوں نے کہا کہ کشمیر پاکستان کی شہہ رگ ہے پاکستان کا بچہ بچہ اپنے کشمیری بھائیوں کے ساتھ ہے، انہوں نے کہا کہ کشمیر کو آزاد کراکے ہی دم لیں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں