کوئٹہ(سید شاہ زیب شاہ)عوامی نیشنل پارٹی کے مرکزی کمیٹی ممبر ملک عبیداللہ کاسی کا اغواء کاروں کے ہاتھوں بے دردی سے قتل کے خلاف اے این پی کا کوئٹہ شہر میں احتجاج، منان چوک پر ٹائر جلا کر روڈ آمد و رفت کے لیے بند کر دیا، جبکہ پولیس اور اے این پی کے رہنماؤں کے درمیان مذاکرات جاری اے این پی رہنماؤں کا کہنا ہے کہ اگر عبیداللہ کاسی کے قاتلوں کو گرفتار نہ کیا گیا تو پورے بلوچستان میں دھرنے دین گے اور صوبے کی مین شاہراہوں کو ہر قسم کی آمد و رفت کے لیے بند کر دیں گے، یاد رہے کہ تعاون کی عدم ادائیگی پر اے این پی کے رہنما کو اغوا کار بے دردی سے قتل کر کے لاش کوئٹہ کے نواحی علاقے کچلاک کے قریب پھینک کر فرار ہوگئے تھے
