پارلیمانی سربراہ پاکستان تحریک انصاف بلوچستان سردار یار محمد رند کا یوم استحصال کشمیر کے موقع پر پیغام

Spread the love

کوئٹہ:(سید شاہ زیب شاہ) پارلیمانی سربراہ پاکستان تحریک انصاف بلوچستان سردار یار محمد رند کا یوم استحصال کشمیر کے موقع پر پیغام دیتے ہوئے کہا ہے کہ مودی سرکار نے 2 برس قبل 5 اگست 2019 کو مقبوضہ جموں و کشمیر کی قانونی حیثیت بدل کر معصوم کشمیریوں پر ظلم و ستم کر رہی ہے۔ مقبوضہ جموں و کشمیر گذشتہ دو سال سے غیر قانونی طور پر بھارتی فوج کے محاصرے میں ہے۔ مقبوضہ جموں و کشمیر میں انسانی حقوق کی سنگین پامالیوں کا سلسلہ جاری ہے متنازع علاقے کی جغرافیائی حیثیت کو تبدیل کرنا اقوام متحدہ کی قراردادوں کی خلاف ورزی ہے

انکا مزید کہنا تھا کہ پاکستان اور بلوچستان ہمیشہ کشمیری عوام کے ساتھ یکجہتی اور ان کی حق خودارادی کے ساتھ کھڑ ا ہے بلوچستان کے عوام اپنے کشمیری بھائیوں کے ساتھ کندھے سے کندھا ملا کر کھڑے ہیں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں