جیکب آباد میں امن امان کی صورتحال انتہائی خراب

Spread the love

جیکب آباد(نامہ نگار) جیکب آباد میں امن امان کی صورتحال انتہائی خراب اور ڈکیتی، چوری اور لوٹ مار کی وارداتیں معمول بن چکی ہیں پولیس ضلع میں امن امان قائم کرنے میں ناکام ہوچکی ہے۔ ان خیالات کا اظہار جمعیت علماء اسلام ضلع جیکب آباد کے امیر ڈاکٹر اے جی انصاری نے اپنے بیان میں کیا۔ انہوں نے کہا کہ ضلع جیکب آباد میں امن امان کی صورتحال خراب ہونے کی وجہ سے شہریوں کا جینا محال ہوگیا ہے، ضلع بھر میں عوام غیر محفوظ ہوگئے ہیں چوری، لوٹ مار اور ڈکیتی کے واقعات روز کا معمول بن چکے ہیں، انہوں نے کہا کہ ایس ایس پی جیکب آباد ضلع میں امن قائم کرنے میں ناکام ہوچکے ہیں، ضلع میں امن امان کی خراب صورتحال کے متعلق جے یو آئی کی جانب سے جلد لائحہ عمل تیار کیا جائے گا اور شہریوں کے ساتھ ملکر بدامنی کے خلاف اور امن امان کی بحالی کے لیے ضلع بھر میں تحریک چلائی جائے گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں