گرفتار ملزمان مختلف دکانوں میں ڈکیتیاں اور لوٹ مار کرنے میں ملوث ہے۔
پشاور(نمائندہ عمر فاروق)گلوبل ٹائمز میڈیا رپورٹ کے مطابق تھانہ آغامیر جانی پولیس نے شہر میں سرگرم ڈکیت گروہ کا سراغ لگا کر مرکزی ملزم سمیت دوملزمان کو گرفتار کر لیا، گرفتار ملزمان مختلف دکانوں میں ڈکیتیاں اور لوٹ مار کرنے میں ملوث ہیں جنہوں نے گزشتہ ماہ تھانہ آغا میر جانی شاہ کی حدود میں شیر فروش کی دکان سے لاکھوں روپے چھینے تھے جس کی ویڈیو بھی منظر عام پر آئی تھی، دونوں ملزمان کا تعلق شہر کے نواحی علاقوں سے ہے جنہوں نے ابتدائی تفتیش کے دوران شیر فروش کی دکان سے لاکھوں روپے چھیننے سمیت متعدد دیگر وارداتوں میں بھی ملوث ہونے کا اعتراف کر لیا ہے جن کے قبضہ سے ایک لاکھ 65 ہزار روپے اور مختلف وارداتوں میں استعمال ہونے والا اسلحہ دو عدد پستول بھی برآمد کر لئے گئے ہیں، ملزمان نے دوران تفتیش اپنے دیگر دو ساتھیوں کے نام بھی اگل دئیے ہیں جن کی گرفتاری کے لئے خصوصی ٹیم تشکیل دے دی گئی ہے گلوبل ٹائمز میڈیا رپورٹ کے مطابق تفصیلات کے مطابق مدعی عزت خان ولد سلیمان سکنہ توحید آباد حال شیر فروش دورہ چوک نے 9 جولائی کو تھانہ آغا میر جانی شاہ پولیس کو رپورٹ کی تھی کہ وہ اپنے دکان میں موجود تھا کہ اس دوران چند مسلح افراد نے آ کر اس سے اسلحہ کی نوک پر ایک لاکھ 65 ہزار روپے نقد چھین کر فرار ہوئے جس کی رپورٹ پر مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی گئی ایس ایچ او تھانہ آغا میر جانی شاہ واجد خان نے جدید سائنسی خطوط پر تفتیش کا آغاز کرتے ہوئے متعدد جرائم پیشہ افراد کو شامل تفتیش کرنے سمیت واردات کی سی سی ٹی وی فوٹیج بھی حاصل کی جس سے ملوث ملزمان کا سراغ لگا کر گزشتہ روز دو ملزمان واجد عرف طوفان ولد بشیر سکنہ پجگی روڈ چھولے اور خالد عرف کوچے ولد غلام رسول سکنہ پخہ غلام پل کو گرفتار کر لیا، دونوں ملزمان نے ابتدائی تفتیش کے دوران ڈکیتی کے متعدد دیگر وارداتوں میں بھی ملوث ہونے کا انکشاف کیا ہے جن کے قبضہ سے شیر فروش کی دکان سے لوٹی گئی رقم ایک لاکھ 65 ہزار روپے اور واردات میں استعمال ہونے والا اسلحہ دو عدد پستول بھی برآمد کر لئے گئے ہیں، ملزمان نے اپنے دیگر ساتھیوں کے نام بھی اگل دئیے ہیں جن کی گرفتاری جلد متوقع ہے، ملزمان سے مزید تفتیش جاری ہے جس کے دوران ان سے مزید اہم انکشافات کی توقع کی جا رہی ہے۔
