فوڈ اتھارٹی اینڈ فوڈ سیفٹی ٹیم کا ملاوٹ مافیا کیخلاف آپریشن

Spread the love

دوران چیکنگ 1500 لیٹرز جعلی کولڈ ڈرنک قبضہ میں لے کر قانونی کاروائی عمل میں لائی گئی۔

بنوں(نمائندہ خصوصی)گلوبل ٹائمز میڈیا رپورٹ کے مطابق خیبر پختون خواہ فوڈ اتھارٹی اینڈ فوڈ سیفٹی ٹیم کا بنوں کے دور دراز دیہاتوں میں ملاوٹ مافیا اور غیر معیاری خوراک تیار کرنے والوں کے خلاف آپریشن جاری ہے ۔کے پی فوڈ اتھارٹی کے ڈپٹی ڈائریکٹر واصف خان کے ہدایت پر علاقہ سورانی نظم بازار درمہ خیل چوک ،تورکہ بازار ،سکندر حیل بالا ،نیو اڈہ اور دیگر علاقہ جات میں ہوٹلوں ،بیکریز اور دکانوں کی چیکنگ کی ۔دوران چیکنگ 1500لیٹرز جعلی کولڈ ڈرنک قبضہ میں لے کر قانونی کاروائی عمل میں لائی گئی ۔ناقص صفائی پر اور غیر معیاری خوراک تیار کرنے پر سویٹ یونٹ کو سیل کر دیا گیا ہے ۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ڈپٹی ڈائریکٹر بنوں ڈویژن واصف خان کا کہنا تھا ۔کہ غیر معیاری خوراک پر سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا ۔لہذا تمام دکاندار غیر معیاری خوراک کی تیاری کا عمل رضاکارانہ طور پر ترک کریں ۔اور صاف ستھرا اور معیاری خوراک شہریوں کو مہیا کرے ۔کے پی فوڈ اتھارٹی آپ کو مکمل سپورٹ کرے گا ۔انہوں نے شہریوں سے مطالبہ کیا ۔کہ وہ غیر معیاری خوراک تیار کرنے والوں کی نشاندہی کریں ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں