گورنمنٹ کالج فار وومن ڈنگی پلی جہلم میں شجر کاری کو فروغ دینے کے لیے پودے لگانے کی مہم

Spread the love

جہلم چوہدری زاہد حیات
موسم برسات کی شجر کاری مہم اور پلانٹ فار پاکستان ڈے کے سلسلے میں آج مورخہ4 اگست بروز بدھ گورنمنٹ کالج فار وومن ڈنگی پلی جہلم میں شجر کاری کو فروغ دینے کے لیے پودے لگانے کا پروگرام ھوا پروگرام کی چیف آرگنائزر جہلم کی پروقار سماجی شخصیت ڈاکٹر شہزانہ امتیاز اور ڈاکٹر وسیم اقبال چیف ایگزیکٹو آفیسر ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھاڑٹی تھے۔میڈم سمرین کالج پرنسپل صاحبہ نے ویل آرگنائز مرتب کیا۔ پروگرام میں مختلف سیاسی سماجی شخصیات اور طالبات نے بھرپور انداز میں حصہ لیاجبکہ مہمان خصوصی پنجاب ٹورزم کلچر ایرٹیج وائس چیئرمین ندیم افضل بنٹی تھے۔ اس کے علاوہ اسسٹنٹ کمشنر اور بورڈز آف ڈائریکٹرز ھائر ایجوکیشن کے علاوہ پی ٹی آئی ڈسٹرکٹ وومن ونگ جہلم انفارمیشن سیکرٹری مستورا بیگم ایڈووکیٹ ڈپٹی جنرل سیکرٹری امبرین ملک اور میڈم فرزانہ منہاج اور ریٹائرڈ پروفیسر میڈم نزہت صاحبہ نےبھی شرکت کی ۔تمام مہمانوں نے کالج کے لان میں اپنے اپنے حصے کا پودا لگایا ۔اس کے بعد کالج کے ھال میں نشست ھوئ جہاں کالج کی طالبات نے شجر کاری کے موضوع پر سیر حاتقاریر کیں۔ اسکے بعد پرنسپل صاحبہ نے کالج کے مسائل سے ضلعی انتظامیہ کو آگاہ کیا ۔آخر میں پرتکلف ریفریشمنٹ پیش کی گئی ۔۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں