گورنر بلوچستان سید ظہور آغا سے مینیجر بگٹی کرکٹ اسٹیڈیم کوئٹہ منصور خان کی ملاقات، گورنر بلوچستان کا ہر قسم کے تعاون کی یقین دھانی

Spread the love

گورنر بلوچستان سید ظہور آغا سے مینیجر بگٹی کرکٹ اسٹیڈیم کوئٹہ منصور خان کی ملاقات، گورنر بلوچستان کا ہر قسم کے تعاون کی یقین دھانی

کوئٹہ:(سید شاہ زیب شاہ) گورنر بلوچستان سید ظہور آغا سے مینیجر بگٹی کرکٹ اسٹیڈیم کوئٹہ منصور خان نے گورنر ہاوس میں ملاقات کی، جس میں کوئٹہ میں منعقد ہونے والے کرکٹ ایونٹس کے بارے میں آگاہ کیا گیا اور منصور خان نے ڈومیسٹک کرکٹ افیئر پر گورنر بلوچستان کو تفصیلی بریفننگ دی، اس موقع پر بلوچستان کرکٹ ایسوسی ایشن کے سابق صدر و چیئرمین ریڈ کریسنٹ سوسائٹی باری بڑیچ، اور الطاف جعفری بھی موجود تھے، گورنر بلوچستان کا کہنا تھا کہ بلوچستان میں کرکٹ کا کافی کریز ہے، بلوچستان کے نوجوانوں میں صلاحیت موجود ہے کہ وہ کسی سے بھی مقابلہ کر سکتے، بلوچستان میں کرکٹ ہی واحد گیم ہے جو ہر بندہ کھیلتا ہے، ہر بچہ چاہتا ہے کہ وہ کرکٹ کھیلے اور ملک کی نمائندگی کرے ہم کرکٹ کے فروغ کے لئے پاکستان کرکٹ بورڈ کے ساتھ مل کر کام کریں گے ۔گورنر بلوچستان کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان کرکٹ بورڈ کے پورے بلوچستان میں کرکٹ گراونڈ موجود ہیں خاص کر بگٹی کرکٹ اسٹیڈیم جس سے بلوچستان کے کھلاڑیوں کے کھیل میں نکہار پیدا ہو ریا ہے انکا مزید کہنا تھا کہ وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال کھیلوں کی ترقی کے لئے کام کر رہے ہیں اور بلوچستان کے کھیلاڑیوں کو پاکستان لیول تک پروموٹ کرنا چاہتے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں