کرونا وائرس کی وجہ سے عوام ذہنی بیماریوں میں مبتلا ہے,ڈاکٹر ملیحہ احمد

Spread the love

کرونا وائرس سے بچاؤ احتیاطی تدابیر سے ہی ممکن ہے۔ماہر نفسیات

اسلام آباد(نمائندہ امبرین بلوچ)گلوبل ٹائمز میڈیا رپورٹ کے مطابق ماہر نفسیات ڈاکٹر ملیحہ احمد نے کہا کہ کرونا وائرس عالمی وبا میں روز بروز اضافہ ہو رہا ہے جو عوام کیلئے باعث نقصان ہے کرونا وائرس عالمی وبا اس وقت پوری دنیا میں پیھل چکی ہے جس کی وجہ سے عوام ذہنی بیماریوں میں مبتلا ہے عوام کا ماسک پہنا اور بار بار ہاتھ دھونا بہت اہم اور ضروری ہے تا کہ کرونا وائرس عالمی وبا سے بچاؤ مل سکے انہوں نے کہا کہ کرونا وائرس عالمی وبا اپنے ساتھ بہت سی مشکلات لایا ہے ان مشکلات نے ہماری مالی پوزیشن کے ساتھ ساتھ ہماری ذہنی صحت کو بھی متاثر کیا ہے انہوں نے کہا کہ بیماریوں سے بچاؤ اور صحت مند زندگی کیلئے صحت مند غذا کا استعمال بہت مفید ہے کیونکہ جب انسان صحت مند ہو تب اس پر بیماری اسانی سے اٹیک نہیں کر سکتی کرونا وائرس کی چھوتی لہر شروع ہے جن کی وجہ سے پوری دنیا کے لوگ خوف زدہ ہے ماہر نفسیات ڈاکٹر ملیحہ احمد نے گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے ساتھ ایک انٹرویو کے دوران کہا کہ حکومت کی طرف سے کرونا وائرس سے بچاؤ کیلئے ویکسینیشن کا عمل جاری ہے ہرفرد کو چاہئے کہ کرونا ویکسئین لگوا دیں اور کرونا وائرس عالمی وبا سے نجات حاصل کریں انہوں نے کہا کہ کرونا وائرس عالمی وبا کے خاتمے کیلئے ہم سب کو کردار ادا کرنے کی اشد ضرورت ہے تا کہ کرونا وائرس سے ہم سب کو نجات مل سکے انہوں نے مزید کہا کہ کرونا وائرس کے دوران اپنی ذہنی صحت کی دیکھ بھال کیلئے مدد اور تجاویز کیلئے رابطہ کریں۔
+923165823033

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں