وزیر اعظم کے سر سبز پاکستان کے پروگرام کے تحت ساہیوال کی ڈسٹرکٹ جوڈیشری میں ایک خصوصی تقریب

Spread the love

ساہیوال (آصف ندیم )وزیر اعظم کے سر سبز پاکستان کے پروگرام کے تحت ساہیوال کی ڈسٹرکٹ جوڈیشری میں ایک خصوصی تقریب منعقد ہوئی جس کا اہتمام محکمہ جنگلات نے کیا تھا۔ تقریب میں ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج رانا محمد سلیم، ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن ججز سمینہ اعجاز چیمہ، محمد وسیم انجم، منیر حسین سیال، سردار محمد اقبال ڈوگر، عبدالغفور، محمد رضوان عارف اور سول ججز نے کمپلکس میں پودے لگائے۔ ڈویژنل فاریسٹ آفیسر ملک وسیم سجاد نے جاری شجرکاری مہم کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی جس پر ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج رانا محمد سلیم نے مسرت کا اظہار کیا اور کہا کہ درخت لگانا نہ صرف صدقہ جاریہ ہے بلکہ ماحول کی آلودگی ختم کرنے اور گرین ھاوسز گیسز کے مضراثرات کم کرنے میں بھی مدومعاون ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں