ایس ایس پی جیکب آباد کی گدائی لائبریری آمد

Spread the love

جیکب آباد(نامہ نگار)ایس ایس پی جیکب آباد کی گدائی لائبریری آمد، مختلف موضوعات پر مشتمل کتب لائبریری کو تحفے میں دیں، زندگی کا ایک مقصد بنالیں اور گول کو حاصل کرنے لئے محنت کریں کامیابی ملے گی:ایس ایس پی کا طلبہ کو لیکچر تفصیلات کے مطابق ایس ایس پی جیکب آباد شمائل ریاض ملک نے گزشتہ روز گدائی لائبریر ی پہنچ کر سی ایس ایس کی تیاری کے لئے مختلف موضوعات پر مشتمل کتابوں کا تحفہ لائبریری انچارج امداد بروہی کو دیا اس موقع پرڈی ایس پی اقبال شیخ، صحافی عبدالرحمن آفریدی، وکی وادھوانی، سماجی رہنما انتظار ابڑو، پی ایس او شمس بیگ ڈہر، ارشد منگریو، انور شاہ اور طلبہ کی بڑی تعداد موجود تھی، اس موقع پر منعقد تقریب میں ایس ایس پی شمائل ریاض ملک نے طلبہ کو لیکچر دیتے ہوئے کہا کہ زندگی کا ایک مقصد بنالیں اور پھر اس گول مقصد کو حاصل کرنے کے لئے دن رات محنت کریں خود کو ہر قسم کے تعاصب سے پاک رکھیں محبت بانٹیں، غرور نہ کریں عاجز بنیں کبھی مایوس نہیں ہونگے، مختلف اخبارات کا مطالعہ کریں حالات حاضرہ سے باخبر رہیں گے اس جدید دور میں تو ہر چیز انٹر نیٹ پر موجود ہے، وقت کے ساتھ ساتھ نظریات، اصول بدلتے رہتے ہیں امتحان سے پہلے جس مذہب سے بھی تعلق رکھتے ہیں اپنے رب سے مانگیں یہ نہیں کہ جو میرے حق میں بہتر ہے وہ دے دینے والے رب سے ضد کریں جو چاہتے ہیں وہ مانگیں وہ ضرور دے گاخدا کا واسطہ ہے وہ نہ کرنا جس سے معاشرے کو کوئی فائدہ نہ ہو، واحد بخش بروہی، اظہار علی، اعجاز علی، نادر حسین منٹھار، اسرار احمد او ر دیگر طلبہ نے ایس ایس پی سے سوالات کئے جن کے ایس ایس پی نے جواب دئے طلبہ نے گدائی لائبریری میں سہولیات کے فقدان اور مسائل سے آگاہ کیا جس پر انہوں نے حل کرنے کی یقین دہانی کراتے ہوئے کہا کہ طلبہ کے وفد کی ڈی سی سے ملاقات کرائی جائے گی، میں لائبریری آتا رہوں گا،منشیات کی فروخت سمیت کسی بھی قسم کی سماجی برائی یا غلط کام دیکھیں پولیس کو مطلع کریں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں