پسماندہ طبقات کی محرومیت اور فرقہ واریت کے خاتمے اور اقلیتوں کے حقوق کی جدوجہد کر رہی ہے

Spread the love

جیکب آباد(نامہ نگار)جے یو آئی امن، انسانی حقوق، اقتصادی خوشحالی، پسماندہ طبقات کی محرومیت اور فرقہ واریت کے خاتمے اور اقلیتوں کے حقوق کی جدوجہد کر رہی ہے: ڈاکٹر اے جی انصاری۔ تفصیلات کے مطابق جمعیت علمائے اسلام کی جانب سے عید ملن پارٹی مولانا سجاد الرحمن نوناری کی صدارت میں مخدوم بلاول ہاؤس میں منعقد ہوئی جس میں جے یو آئی ضلع جیکب آباد کے امیر ڈاکٹر اے جی انصاری مہمان خصوصی تھے، پروگرام میں بڑی تعداد میں معزز شہریوں، مختلف پارٹیز کے رہنماؤں اور کارکنوں نے شرکت کی، اس موقع پر درگاہ ہالیجوی شریف کے مولانا عبدالمنان ہالیجوی، مفتی علی حسن برڑو، مولانا عبدالقادر بنگلانی، مولانا عبدالجبار رند، مولانا عبدالوحید پھوڑ، مولانا تاج محمد بھٹی، حافظ عبداللہ، امام الدین ڈول، قاری عنایت اللہ مہر، جے ٹی آئی کے ضلعی صدر ظہور احمد کھوسہ اور دیگر نے تقاریر کی، اس موقع پر ڈاکٹر اے جی انصاری نے تقریر میں کہا کہ جے یو آئی امن، انسانی حقوق، اقتصادی خوشحالی، پسماندہ طبقات کی محرومیت اور فرقہ واریت کے خاتمے اور اقلیتوں کے حقوق کی جدوجہد کر رہی ہے، اس سلسلے میں ہمارے اسلاف نے جان کی قربانیاں دیکر وطن اور دین کی آبیاری کی ہے، انہوں نے کہا کہ ملک میں سرمایہ دارانہ نظام کے باعث عوام کے بنیادی مسائل حل ہونے کے بجائے بڑھ رہے ہیں جس سے امیر امیر تر اور غریب مزید غریب تر ہوتا جارہا ہے اس لیے جے یو آئی چہروں کے ساتھ نظام کی تبدیلی کی چاہتی ہے انہوں نے مزید کہا کہ تمام طبقات کی اسمبلیوں میں نمائندگی کے لئے متناسب نمائندگی کے تحت انتخابات کرائے جائیں، اس موقع پر ضلع جیکب آباد میں بڑھتی ہوئی بدامنی کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے فوراً اس پر کنٹرول کرنے کا مطالبہ کیا گیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں