صحافی حضرات کی زندگی قوم کیلئے وقف ہے۔اکرام الدین

Spread the love

مثبت صحافت کی فروغ میں صحافیوں کا کردار ادا کرنا ضروری ہے۔چیف بین الاقوامی گلوبل ٹائمز میڈیا

یورپ(انٹرنیشنل ڈسک) بین الاقوامی اعلی خبر رساں ادارہ گلوبل ٹائمز نیوز ایجنسی یورپین آرگنائزیشن کے چیف ایگزیکٹو اکرام الدین نے کہا کہ صحافی حضرات کی زندگی اپنے ملک و قوم کیلئے وقف ہے انہوں نے کہا کہ مثبت صحافت کے فروغ میں صحافیوں کا کرداد ادا کرنا از حد ضروری ہے صحافی ہمیشہ مظلوم اور پسے ہوئے طبقے کی آواز بنتے ہیں صحافیوں نے آذادی صحافت کے ذریعے عوام کے مسائل اعلی حکام تک پہنچائیں صحافت ایک مقدس پیشہ ہے سچی صحافت عبادت کا درجہ رکھتی ہے صحافی نے مشکل حالات میں جان ہتھیلی پر رکھ کر صحافت کی اپنے پیشہ وارانہ خدمات انجام دیں ہر شہر ہر گلی اور عوام کو درپیش مسائل و مشکلات اعلی حکام تک پہنچائے آج تک حکومت نے صحافیوں کیلئے جامع پالیسی کا اعلان نہیں کیا چیف بین الاقوامی گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ اکرام الدین نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان، وفاقی وزیر اطلاعات شبلی فراز سے مطالبہ ہے کہ مثبت صحافت کے فروغ میں اہم کردار ادا کرنے والے صحافیوں کیلئے رہائشی کالونی اور دیگر مراعات کا اعلان کرے تا کہ صحافیوں کو درپیش مسائل و مشکلات حل ہو سکے اس وقت صحافیوں کی بنیادی ضروریات پر توجہ دینے کی اشد ضرورت ہے کرونا وائرس جیسے عالمی وبا کے موقع پر صحافی حضرات اپنے عوام کی مسائل و مشکلات کو حکومت وقت تک پہچانے میں سرگرم ہے تا کہ حکومت وقت عوام کے مسائل سے با خبر ہو سکے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں