جیکب آباد(نامہ نگار) کینسر میں مبتلا جیکب آباد کا سینئر صحافی میر بھٹی زندگی اور موت کی کشمکش میں مبتلا، حکومت سے علاج کرانے کا مطالبہ، لاڑکانہ، سکھر اور حیدرآباد یونین آف جرنلسٹس سمیت صحافیوں کی جانب سے بیمار صحافی کی مالی مدد کی گئی۔ تفصیلات کے مطابق جیکب آباد کا سینئر صحافی میر بھٹی کینسر کی وجہ سے زندگی اور موت کی کشمکش میں مبتلا ہے غربت کی وجہ سے وہ اپناعلاج کرانے سے قاصر ہے انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ ان کا سرکاری خرچ پر علاج کرایا جائے، لاڑکانہ یونین آف جرنلسٹ، سکھر یونین آف جرنلسٹ، حیدرآباد یونین آف جرنلسٹس، سندھ کے نامور صحافی نعمت کھڑو سمیت صحافیوں نے علیل صحافی میر بھٹی کی مالی مدد کی ہے، گزشتہ روز صحافیوں سلیم سہتو، جاوید جتوئی، جلال الدین بھیو، سرکش سدھایو، نعمت کھڑو نے وفد کے ہمراہ ٹھل پہنچ کر میر بھٹی کی عیادت اور مالی مدد کی، اس موقع پر سندھ کے مختلف شہروں کے صحافیوں نے وفاقی اور سندھ حکومت سے اپیل کی کہ سینئر صحافی میر بھٹی کا سرکاری خرچ پر علاج کرکے صحافی کی زندگی بچائی جائے، صحافیوں نے کہا کہ صحافی معاشرے کا اہم ستون ہے جو اپنی تمام تر زندگی عوام کی خدمت میں گذار دیتا ہے لیکن افسوس کہ جب وہ بیمار ہوجاتے ہیں تو ان کی طرف کوئی توجہ نہیں دی جاتی، انہوں نے وزیر اعظم عمران خان سے مطالبہ کیا کہ فلفور صحافی میر بھٹی کے کینسر کا علاج کرایا جائے۔
