جیکب آباد(نامہ نگار)جیکب آباد میں پولیس چوکی پر مسلح افراد کا حملہ پولیس اہلکارکو تشدد کا نشانہ بنا کر زخمی کر دیا سرکاری اسلحہ چھین کر فرار تفصیلات کے مطابق جیکب آباد کی تحصیل گڑھی خیرو تھانہ کی حدود میں واقع داد محمد لہر موڑ کے قریب پولیس چوکی پر مسلح افراد نے حملہ کر کے پولیس اہلکار سچل لانگاہ کو سخت تشدد کا نشانہ بنایا مسلح افراد پولیس اہلکار کو زخمی کرکے سرکاری کلاشنکوف، موٹر سائیکل اور موبائل فون چھین کر فرار ہو گئے، گڑھی خیرو میں دن دیہاڑے پولیس چوکی پر مسلح افراد کا حملہ پولیس کے لئے کھلا چیلنج ہے، جیکب آبا د میں شہریوں سے لوٹمار کی واردتوں کے باعث شہری عدم تحفظ کا شکار ہیں لیکن اب تو پولیس بھی ڈاکوؤں سے محفوظ نہیں رہی، جیکب آباد میں قانون کی رٹ دن بہ دن کمزور ہوتی جا رہی ہے اس سلسلے میں ایس ایس پی جیکب آباد شمائل ریاض ملک سے رابطے کی کوشش کی گئی پر انکا نمبر اٹینڈ نہ ہوا۔
