جیکب آباد(نامہ نگار)جیکب آباد انتظامیہ خاموش، جشن آزادی قریب انتظامیہ نے کوئی تیاری نہ کی، شہریوں کا اظہار افسوس تفصیلات کے مطابق جیکب آباد انتظامیہ نے جشن آزادی کے سلسلے میں تاحال کوئی اقدامات نہیں کئے ہیں 14اگست یوم آزادی میں صرف تین دن رہ گئے ہیں لیکن انتظامیہ نے جشن آزادی بھرپور طریقے سے منانے کے لئے تیاریوں کے سلسلے میں نہ ہی ضلعی سطح پر افسران کا اجلاس بلایا ہے اور نہ ہی سرکاری دفاتر وں پر چراغا ں اور سبز ہلالی پرچم لہرائے جا رہے ہیں جش آزادی کے تقریب کے انعقاد کا بھی تاحال کوئی فیصلہ نہیں کیا گیا ہے جس کے باعث طلبہ و طالبات شدید مایوسی کا شکار ہیں شہریوں کو کہنا ہے کہ جشن آزاد ی منانے کے حوالے سے انتظامیہ کا رویہ قابل افسوس ہے جشن آزادی کے تیاری اسکولوں میں بڑی دھوم دھام سے ہوتی ہے لیکن اس بار ایسا کچھ نظر نہیں آرہا اس حوالے سے ڈی سی جیکب آباد حفیظ سیال سے رابطے کی کوشش کی گئی پر انکا نمبر اٹینڈ نہ ہوا۔
