سپریم کورٹ نے بنگلادیش خاتون کی ویزا ایکسٹینشن سے متعلق کیس کا معاملہ وزرات داخلہ کو واپس بھیجوا دیا

Spread the love

جسٹس عمر عطا بندیال کی سربراہی میں تین رکنی بنچ نے کیس کی سماعت کی۔

اسلام آباد(نمائندہ امبرین بلوچ)گلوبل ٹائمز میڈیا رپورٹ کے مطابق سپریم کورٹ نے بنگلادیشی خاتون کی ویزا ایکسٹینشن سے متعلق کیس میں بنگلادیشی خاتون مریم بیگم کے ویزا ایکسٹینشن کا معاملہ وزارت داخلہ کو واپس بھیجوا دیا ۔جسٹس عمر عطا بندیال کی سربراہی میں تین رکنی بنچ نے کیس کی سماعت کی۔ وکیل درخواست گزار نے کہاکہ مریم بیگم 1998 میں بنگلادیشن سے نوکری کے لیے پاکستان آئیں، میری موکل نے پاکستانی سے شادی کی اور یہیں مقیم ہو گئیں، 23 سال سے ویزا ایکسٹینشن ملتا رہا ہے۔وکیل درخواست گزار نے کہاکہ وزارت داخلہ نے سیکیورٹی ایجنسی کی کلیئرنس نا ملنے کی وجہ سے اس بار ایکسٹینشن دینے سے انکار کر دیا۔ جسٹس عمر عطاء بندیال نے کہاکہ جب آپ 23 سال سے یہاں مقیم ہیں تو پاکستانی شہریت اپلائی کیوں نہیں کی ۔ وکیل درخواست گزار نے کہا کہ پاکستان کا بنگلادیش کے ساتھ دوہری شہریت کا معاہدہ نہیں، پاکستانی شہریت اس لیے نہیں لی کہ خاتون طلاق یا بیوگی کی صورت میں اپنے ملک واپس جا سکیں۔جسٹس سجاد علی شاہ نے کہاکہ آپ کو جب 23 سال کسی نے بغیر اعتراض کے ویزا ایکسٹینشن دی تو اب انکار کیوں کریں گی ،سیکیورٹی ایجنسی کو کیا ضرورت ہے کہ وہ کسی وجہ کے بغیر ویزا ایکسٹینشن نا دے کر معاملہ اپنے سر لی ۔ جسٹس عمر عطاء بندیال نے کہاکہ یہ معاملہ وزارت داخلہ کا ہے، اس میں عدالت کوئی ہدایات جاری نہیں کر سکتی۔عدالت نے معاملہ وزارت داخلہ کو بھیجتے ہوئے کیس نمٹا دیا.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں