محرم الحرا م کے دوران بین المسالکی ہم آہنگی پائیدار امن کے قیام کیلئے اہمیت رکھتی ہے

Spread the love

گلگت (مظہر علی مغل) ایڈ منسٹریٹر میونسپل کارپوریشن گلگت امیر تیمور نے کہا کہ محرم الحرا م کے دوران بین المسالکی ہم آہنگی پائیدار امن کے قیام کیلئے اہمیت رکھتی ہے اس سلسلے میں ضلعی انتظامیہ نے ڈپٹی کمشنر کے قیادت میں سنجیدہ کوششیں جاری رکھی ہے جوٹیال، اور مجینی محلہ اولڈ پولو گراونڈ کے علماء اور عمائدین نے ثابت کردی ہے کہ اسلام امن و آشتی کا مذہب ہے اور تمام مسالک اسکے پہچان ہے اسلام کا مطلب ہی امن و سلامتی ہے اور محرم الحرام میں اسکی ہم سب کو بہت زیادہ ضرورت ہے محرم الحرام مجالس کے دوران عوام زیادہ سے زیادہ کورونا ویکسی نیشن کروائیں اور SOPs پر عملدرآمد کریں تاکہ اس خطرناک وبا سے محفوظ رہ سکیں، ہم چاہتے کہ امن و آمان کے قیام کیلئے تمام مکاتب فکر کے علماء، عمائدین اور زعماء کو اپنے قافلے میں شامل کریں تاکہ گلگت میں محرم الحرام کے مجالس کے دوران بھائی چارگی کا ماحول برقرار رہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعرات کے روز جوٹیال اور مجینی محلہ دورے کے دوران علمائے کرام، عمائدین، اورلمبرداروں کیساتھ ملاقات کے دوران خطاب میں کیا، اس موقع پر جوٹیال اور مجینی محلہ کے سابق کونسلرز نے عمائدین اور لمبرداروں کے ہمراہ اسسٹنٹ کمشنرکے آمد پر انکا استقبال کرتے ہوئے خوش آمدیدکہا، علماء جوٹیال، عمائدین،نے اس موقع پر ضلعی انتظامیہ کے جانب سے امن و آمان کے قیام کیلئے جاری کوششوں کی تعریف کرتے ہوئے بھرپور تعاون کی یقینی دہانی کرائی، محرم الحرام کا مہینہ ہم سب کیلئے محترم ہے اسلام کی سربلندی کیلئے امام حسین علیہ السلام نے اپنے وفادار رفقاء کے ساتھ اپنی جانوں کی قربانی دیکر اسلام کو تاقیامت تک محفوظ بنادیا ہے اور ہم سب کی زمہ داری ہے کہ امام کا غم منانے کیلئے محرم الحرام اور عزاداروں کا احترام کریں امام مظلوم نے ثابت کردیا کہ حق کیلئے باطل سے کسی طرح سمجھوتہ نہیں کیا جاسکتا اور نہ ہی اسلام کو کسی چیز پر قربان کیا جاسکتا ہے جب اسلام کیلئے ہم سب کچھ قربان کرسکتے ہیں، بعد ازاں اسسٹنٹ کمشنر نے جوٹیال اور مجینی محلہ کے عوام کے جانب سے امن و آمان کے قیام کیلئے ضلعی انتظامیہ کے ساتھ تعاون کرنے کی یقین دہانی پرانکا شکریہ ادا کیا، ضلعی انتظامیہ امن وآمان کے قیام کیلئے کوئی سمجھوتہ نہیں کرے گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں