گلگت (مظہر مغل) چیف کوآرپوریشن آفیسر بلدیہ عظمیٰ گلگت عابد حسین میر نے کہا کہ شہر میں غیر قانونی تعمیرات کی حوصلہ شکنی کیلئے میونسپل بلڈنگ سیکشن نے کاروائیاں تیز کی ہے جبکہ محرم الحرام کے سلسلے میں مختلف شاہراہوں پر تعمیراتی مٹیرئیل کو ہٹانے کیلئے اقدامات جاری ہے امام بارگاہوں کے راستوں میں رکاوٹیں ہٹائی جارہی ہیں اور جلوسوں کے راستوں کو ہر طرح سے کلیئر کیا جارہا ہے، میونسپل بلڈنگ سیکشن کے انجینئرز ، ٹاون انجینئر، میونسپل انجینئر، سائٹ انجینئرزاور بلڈنگ انسپکٹرز باب گلگت سے لیکر عثمان آباد بسین پر ڈیوٹی پر الرٹ ہیں، ڈیوٹی میں کوئی بھی کوتاہی برداشت نہیں ہے ایڈ منسٹریٹر بلدیہ عظمیٰ گلگت امیر تیمور کے ہدایات پر بلدیہ عظمیٰ کے تمام جملہ سٹاف کی چھٹیاں منسوخ کردی گئیں ہیں لہذا عوام الناس سے گزارش ہے کہ غیر قانونی تعمیرات جہاں کہیں ہورہی ہیں یا بلڈنگ مٹیرئیل سڑک پڑا ہے،فٹ پاتھ پر تجاوز ہے تو فوری طور پر بلدیہ عظمیٰ گلگت ایڈ منسٹریٹر آفس اطلاع کریں تاکہ فوری اقدامات کئے جاسکیں، عوام کی خدمت ہی بلدیہ عظمیٰ کا بنیادی مقصد ہے ہمار نصب العین صاف ستھرا اور خوبصورت گلگت ہے
