محرم الحرام کے دوران امن و آمان کے قیام کیلئے خصوصی انتظامات

Spread the love

گلگت (مظہر مغل) ترجمان لوکل گورنمنٹ و ایڈ منسٹریٹر بلدیہ عظمیٰ گلگت مظہر علی مغل نے کہا کہ صوبائی حکومت کے احکامات پر عملدرآمد کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر گلگت کے قیادت میں ضلعی انتظامیہ نے محرم الحرام کے دوران امن و آمان کے قیام کیلئے خصوصی انتظامات کررکھے ہیں، سیکٹر مجسٹریٹس،پولیس، پیرا ملٹری فورسز کے جوان الرٹ ہے، جبکہ سیکٹر مجسٹریٹس کے نگرانی میں ہیلتھ کی ٹیمیں کورونا وبا سے محفوظ رہنے کیلئے کورونا ویکسی نیشن اور SOPs پر عملدرآمد جاری ہے مجالس کیلئے آنے والے عزا دار پنی ویکسی نیشن کروائیں اور محفوظ رہیں اور دوسروں کو بھی محفوظ بنائیں، علماء سے اپیل ہے کہ وہ منبروں سے امن وآشتی ، بھائی چارگی، باہمی یکجہتی، استحکام پاکستان، گلگت بلتستان کیلئے خصوصی درس دیں، مملکت کے دشمنوں کے عزائم کو خاک میں ملانے کیلئے علماء کرام محبت کا درس عام دیں، محرم سکیورٹی پلان کی اسسٹنٹ کمشنر و ایڈ منسٹریٹرامیر تیمور خود نگرانی کررہے ہیں لہذاعوام الناس سے گزارش ہے کہ وہ محرم ڈیوٹی کیلئے تعینات مجسٹریٹس،پولیس، و دیگر سکیورٹی اداروں کے ساتھ تعاون کریں، تاکہ امن و سلامتی کیساتھ محرم الحرام کا مہینہ اختتام ہوسکے، عوام کی خدمت ہی ہمارا نصب العین ہے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں