جیکب آباد سول ہسپتال سے کورونا ویکسین سینٹر پر ڈیوٹی کرنے والے ملازم کی موٹر سائیکل چوری

Spread the love

جیکب آباد(نامہ نگار)جیکب آباد سول ہسپتال سے کورونا ویکسین سینٹر پر ڈیوٹی کرنے والے ملازم کی موٹر سائیکل چوری۔ تفصیلات کے مطابق جیکب آباد کے سول لائین تھانہ کی حدود میں واقع سول ہسپتال سے دن دیہاڑے چوری کی واردات ہو ئی ہے چور کورونا ویکیسن سینٹر میں ڈیوٹی کرنے والے محکمہ صحت کے ملازم محمد علی عباسی کی سی ڈی موٹر سائیکل ماڈل2018چوری کرکے لے گئے جس کی رپورٹ تھانے پر درج کی گئی ہے محمدعلی عباسی کے مطابق سول ہسپتال میں قائم پولیس پکٹ پر دو پولیس اہلکار مقرر ہوتے ہیں جو آج ڈیوٹی پر موجود نہیں تھے جس کی وجہ سے واردات ہوئی، محرم الحرام میں پولیس کی جانب سے سخت حفاظتی انتظامات کے دعوؤں کی قلعی سول ہسپتال میں ہونے والی چوری کی واردات نے کھول دی ہے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں