وطن عزیز پاکستان کی بنیادوں میں لاکھوں شہدا کا لہو شامل ہے,وصال احمد

Spread the love

کشمیر ہماری شہ رگ ہے پاکستان کشمیر کے بغیر مکمل نہیں ہو سکتا۔عمر فاروق

پشاور(نمائندہ خصوصی)گلوبل ٹائمز میڈیا رپورٹ کے مطابق وطن عزیز پاکستان کی بنیادوں میں لاکھوں شہدا کا لہو شامل ہے جس کے دفاع کیلئے ملک بھر کے عساکر پاکستان کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں اگر کسی دشمن نے پاکستان کی طرف میلی آنکھ سے دیکھنے کی کوشش کی تو پاک فوج کے ساتھ ملکر اسکو منہ تھوڑ جواب دیں گے ان خیالات کا اظہار یوم آزادی پاکستان کے موقع پر گلوبل ٹائمز میڈیا کے نمائندہ وصال احمد اور نمائندہ عمر فاروق نے کیا کہ کشمیر پاکستان کا شہ رگ ہے پاکستان کشمیر کے بغیر مکمل نہیں ہو سکتا مقبوضہ کشمیر کی آئینی حیثیت تبدیل کرنا مودی سرکار کا غیر قانونی اقدام ہے انہوں نے کہا کہ بھارت نے کشمیر پر متنازعہ اقدام کر کے عالمی قوانین کی دھجیاں اڑائی ہیں مودی سرکار مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی پامالی کی آخری حدیں عبور کرچکی ہے بھارت جان لے کہ کشمیر کے معاملے پر پوری پاکستانی قوم یکجا ہیں آج بھی کشمیریوں کے ساتھ کھڑے ہیں اور کل بھی کھڑے رہیں گے۔ کشمیری عوام کی اخلاقی اور سفارتی حمایت ہمیشہ جاری رکھیںگے۔ انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان ماوں ، بہنوں، بھائیوں، اور بزرگوں کی عظیم قربانیوں کے بعد ہمیں ملا ہے جس کی حفاظت ہم سب کا فرض ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں