پاکستان بزرگوں کی عظیم قربانیاں کے بعد ہمیں ملا ہے وطن کی آزادی کی حفاظت کریں۔سربراہ جزبہ اتحاد یونین آف جرنلسٹ
جرمن(انٹرنیشنل ڈسک)غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق جزبہ اتحاد یونین آف جرنلسٹ یورپین آرگنائزیشن کے سربراہ و گلوبل ٹائمز یورپ اخبار کے چیف ایگزیکٹیو اکرام الدین نے کہا کہ پاکستان کی آزادی کیلئے ہمارے بزرگوں نے بے شمار قربانیاں دی ہے انہوں نے کہا کہ ملک کا تحفظ اور تعمیر و ترقی اب ہماری ذمہ داری ہے کشمیر ہماری شہ رگ ہے کسی صورت پیچھے نہیں ہٹ سکتے ہیں بھارت جان لے کہ کشمیر کے معاملے پر پوری پاکستانی قوم یکجا ہے آج بھی کشمیریوں کے ساتھ کھڑے ہیں اور کل بھی کھڑے رہیں گے یوم آزادی پاکستان کے موقع پر گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے چیف ایگزیکٹیو اکرام الدین نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اس وقت وطن عزیز کو اندرونی و بیرونی چیلنجوں اور دہشت گردی کی عفریت کا سامنا ہے ملک دشمن قوتیں بدامنی پھیلا کر پاکستان کو کمزور اور غیر مستحکم کرنا چاہتی ہے ہم اپنی صفوں میں مکمل اتحاد و اتفاق قائم کرکے دشمنوں کے ناپاک عزائم ناکام بنا سکتے ہیں یوم آزادی پاکستان کے موقع پر انہوں نے اپنے پیغام میں کہا کہ افواج پاکستان نے وطن عزیز کی آزادی کیلئے جانوں کے نظرانے پیش کیے ہیں جو قابل فخر ہے انہوں نے مزید کہا کہ بہت قربانیوں کے بعد ہمیں ایک آزاد وطن اسلامی جمہوریہ پاکستان ملا جو کہ اللہ تبارک و تعالی کی نعمت ہے اس ملک کی ترقی بقاء اور خوشحالی کیلئے ہر مکتبہ فکر کے لوگوں کو کرداد ادا کرنا ہوگا اخر میں انہوں نے پاکستان کی سلامتی کیلئے دعا کی کہ اللہ تبارک و تعالی پاکستان کو ہمیشہ سلامت رکھے اور اللہ تعالی پاکستان کو دشمن قوتوں کے ناپاک عزایم سے محفوظ رکھے۔آمین
