روڈ حادثے میں جاں بحق ہونے والے جیکب آباد کے 3 نوجوانوں کی تدفین کردی گئی

Spread the love

جیکب آباد(نامہ نگار) بلوچستان کے علاقے بختیار آباد میں پیش آنے والے روڈ حادثے میں جاں بحق ہونے والے جیکب آباد کے 3 نوجوانوں کی تدفین کردی گئی، علاقہ میں سوگ کا ماحول۔ تفصیلات کے مطابق جمعرات کے روز جیکب آباد سے کوئٹہ جاتے ہوئے بلوچستان کے علاقے بختیار آباد کے قریب لمجی کے مقام پر تیز رفتاری کے باعث گاڑی الٹ کر کھائی میں گرنے کی وجہ سے پیش آنے والے حادثے میں جاں بحق ہونے والے کھوسہ برادری کے 3 نوجوانوں کیڈٹ کالج کے طالبعلم محسن کھوسو، یوسف کھوسو اور کلیم اللہ کھوسو کی نماز جنازہ اے ڈی سی کالونی میں ادا کی گئی نماز جنازہ میں شہریوں اور عزیز و اقارب نے بڑی تعداد میں شرکت کی، حادثے میں فوت ہونے والے نوجوانوں کو آبائی گاؤں بہادر پور میں نم آنکھوں کے ساتھ سپرد خاک کیا گیا، ایک ہی خاندان کے تین نوجوانوں کی اچانک موت پر علاقے میں سوگ کا ماحول تھا،ادھر حادثے میں زخمی ہونے والے دو نوجوانوں ذاکر کھوسواور راشد کھوسو کی حالت بھی تشویشناک بتائی جاتی ہے، یاد رہے کہ جمعرات کے روز جیکب آباد کے اے ڈی سی کالونی کے رہائشی کھوسہ قبیلے کے تعلق رکھنے والے 5 نوجوان جیکب آباد سے کوئٹہ جارہے تھے کہ بلوچستان کے علاقے بختیار آباد کے قریب لمجی کے مقام پر تیز رفتاری کے باعث گاڑی کا ٹائر برسٹ ہونے کی وجہ سے گاڑی ان کے قابو سے نکل کر گہری کھائی میں جاگری تھی جس کے نتیجے میں تین نوجوان فوت اور دو زخمی ہوگئے تھے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں