2 معصوم بچوں اور خاتون سمیت 4 افراد کی نماز جنازہ ادا کردی گئی

Spread the love

جیکب آباد(نامہ نگار) لاڑکانہ کے قریب روڈ حادثے کا شکار ہونے والے ٹھل کے رہائشی سید خاندان کے 2 معصوم بچوں اور خاتون سمیت 4 افراد کی نماز جنازہ ادا کردی گئی، ٹھل میں ماحول سوگوار۔ تفصیلات کے مطابق جمعرات کے روز لاڑکانہ کے قریب سیہڑ تھانہ کی حدود گاؤں عالمانی پولیس چوکی کے مقام پر سامنے سے آنے والی گاڑی کو بچاتے ہوئے گاڑی ڈرائیور کے قابو سے نکل کر تالاب میں جاگری جس کے باعث جیکب آباد کی تحصیل ٹھل کی مشہور درگاہ سید دامن شاہ کے گدی نشین سید سکندر علی شاہ کی فیملی کے دو معصوم بچوں اور خاتون سمیت 4 افراد جاں بحق ہوگئے تھے جن کی نماز جنازہ جمعہ کے روز ٹھل میں ادا کی گئی نماز جنازہ میں رکن صوبائی اسمبلی ڈاکٹر سہراب سرکی سمیت ہزاروں کی تعداد میں شہریوں اور مریدوں نے شرکت کی، سید خاندان کے چار افراد کے حادثے میں فوت ہونے پر علاقے میں سوگ کا ماحول تھا، یاد رہے کہ جمعرات کے روز درگاہ دامن شاہ کے گدی نشین سید سکندر علی شاہ اپنی فیملی کے ساتھ درگاہ سعیدی موسانی زیارت کے لیے جارہے تھے کہ لاڑکانہ کے قریب سیہڑ تھانہ کی حدود گاؤں عالمانی کے مقام پر سامنے سے ایک تیز رفتار گاڑی آرہی تھی تو گاڑی ڈرائیور کے قابو سے بے قابو ہو کر تالاب میں گر پڑی جس کے نتیجے میں دو بچے سید اقرار شاہ، سید فرمان شاہ، صعیف العمر شہزادو سمیت ایک خاتون جاں بحق ہوگئے جبکہ سید سکندر علی شاہ اور ڈرائیور رستم میمن زخمی ہوگئے تھے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں