

کوئٹہ:(سید شاہ زیب شاہ) پاکستان ڈائمنڈ جوبلی یوم آزادی گیمز کے حوالے سے بلوچستان کک باکسنگ ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام محکمہ کھیل کے تعاون سے کک باکسنگ چیمپئن شپ کا انعقاد کیا گیا تھا، جس میں 10 ویٹ کیٹگریز میں 22 کلبز مدمقابل تھے، مقابلوں میں بلوچستان سپورٹس بورڈ اکیڈمی نے 3گولڈ، 2سلور اور 3 براؤن کے ساتھ پہلی پوزیشن حاصل کی، جبکہ رشیدین اکیڈمی نے 3 گولڈ، 2 سلور اور 1 براؤن کے ساتھ دوسری پوزیشن حاصل کی، مقابلوں میں بلوچستان بھر کے 150 کھلاڑیوں نے حصہ لیا، اختتامی تقریب کے مہمانِ خصوصی اسسٹنٹ ڈائریکٹر ایکٹویٹیز آصف لانگو تھے مقابلوں میں جیتنے والے کھلاڑیوں کو آصف لانگو، صدر بلوچستان کک باکسنگ ایسوسی ایشن محمود احمد خان کاکڑ، سیکریٹری جنرل بلوچستان کک باکسنگ ایسوسی ایشن منصور درانی نے جیتنے والے کھلاڑیوں کو میڈل پھنائے اسکے علاوہ صدر بلوچستان وشو ایسوسی ایشن اسحاق اور سیکرٹری فیض اللہ خان کاکڑ بھی موجود تھے
