جیکب آباد(نامہ نگار) محرم الحرام میں امن امان برقرار رکھنے کے لیے پولیس کا مختلف علاقوں میں کامبنگ آپریشن، 150 سے زائد مشکوک افراد کی تلاشی اور تصدیق کی گئی۔ تفصیلات کے مطابق جیکب آباد میں پولیس کی جانب سے محرم الحرام کے دوران امن امان کو برقرار رکھنے کے لیے شہر کے مختلف علاقوں میں کامبنگ آپریشن کیا گیا، پولیس نے شہر بھر کے مختلف ہوٹلوں، رسٹورنٹ، گیسٹ ہاؤس اور سرائے کی تلاشی لیکر وہاں موجود 150 سے زائدمشکوک افراد کی تلاشی لیکر تصدیق کی گئی، ایس ایس پی جیکب آباد شمائل ریاض ملک کا کہنا تھا کہ پولیس عوام کی جان ومال کی حفاظت کو یقینی بنانے کے ساتھ ساتھ سماجی برائیوں اور جرائم پیشہ افراد سے آہنی ہاتھوں سے نمٹنے کے لیے ہر وقت ہر ممکن کوشش جاری رکھے ہوئے ہے، انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ وہ اپنے ارد گرد نظر رکھیں اگر کوئی مشکوک شخص نظر آئے تو پولیس کو اطلاع کریں۔
