پاکستانی طالبہ قمرالنساء نے 35 سے زائد امتحانات پاس کرکے نیا ریکارڈ قائم کر دیا۔

Spread the love

قمر النساء نے یہ کامیابی اپنے نام کرنے کے ساتھ ساتھ یہ ثابت کر دیا کہ پاکستانی لڑکیاں کسی بھی میدان میں کسی سے پیچھے نہیں ہے۔

فیصل آباد(نمائندہ خصوصی)گلوبل ٹائمز میڈیا رپورٹ کے مطابق پاکستانی طالبہ قمرالنساء کا ایک اور ریکارڈ قائم تفصیلات کے مطابق فیصل آباد سے تعلق رکھنے والے لاہور کے رہائشی بہن بھائی طلعت محمود اور قمرالنّساء نے حال ہی میں مصنوعی ذہانت کے سافٹ ویئرز، روبوٹس، مختلف موبائل ایپلیکیشنز جیسے کہ وِمبرایپ بنا کر پاکستان کا نام پوری دنیا میں روشن کیا.اور اب قمر النساء نے پی پی ایس سی، ایف پی ایس سی، اور این ٹی ایس کے 35 سے زائد امتحانات پاس کرکے نیا ریکارڈ قائم کر دیا۔ قمر النساء نے یہ کامیابی اپنے نام کرنے کے ساتھ ساتھ یہ ثابت کر دیا کہ پاکستانی لڑکیاں کسی بھی میدان میں کسی سے پیچھے نہیں ہیں۔اور وہ دن دور نہیں جب پاکستان ترقی کی راہ میں سرفہرست ہوگا، کیوں کہ پاکستان کی نصف آبادی خواتین پر مشتمل ہے اور خواتین کی تعلیمی میدان میں ترقی قوم کی خوشحالی کی ضامن ہے۔جیسا کہ قائداعظم نے کہا تھا کہ کوئی بھی قوم عظمت کے عروج تک نہیں پہنچ سکتی جب تک کہ آپ کی خواتین آپ کے شانہ بشانہ نہ ہو۔ واضح رہے کہ طلعت محمود اور قمرالنساء جیسے بچے پاکستان کے مستقبل کے لئے ایک امید کی کرن ہے۔ اور ہم امید رکھتے ہیں کہ ہمارے ملک میں ایسے اور بھی بچے آگے آتے رہیں گے جو ہمارے ملک پاکستان کا نام روشن کریں گے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں