گرفتار ملزم نے ابتدائی تفتیش کے دوران اپنے جرم کا اعتراف کر لیا ہے۔
پشاور(کرائم رپورٹ)گلوبل ٹائمز میڈیا رپورٹ کے مطابق کیپٹل سٹی پولیس نے تھانہ تہکال کی حدود میں گھروں سے چوریاں کرنے والے ملزم کو گرفتار کر لیا، گرفتار ملزم نے ابتدائی تفتیش کے دوران اپنے جرم کا اعتراف کر لیا ہے جس کی نشاندہی پر مسروقہ چار عدد قیمتی موبائل فون اور نقد رقم سمیت واردات میں استعمال ہونے اسلحہ ایک عدد پستول بھی برآمد کر لی گئی ہے، ملزم سے مزید تفتیش جاری ہے جس کے دوران مزید اہم اور سنسنی خیز انکشافات کی توقع کی جا رہی ہے گلوبل ٹائمز میڈیا تفصیلات کے مطابق مدعی زبیر ولد تاج محمد سکنہ تہکال نے تھانہ تہکال پولیس کو رپورٹ درج کی تھی کہ کسی نامعلوم چور نے اس کے گھر سے چار عدد قیمتی موبائل فون اور ہزاروں روپے نقدی چوری کر لی ہے جس کی رپورٹ پر نامعلوم ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کر دی گئی ایس ایچ او تھانہ تہکال شکیل خان نے معتدد جرائم متعدد جرائم پیشہ اور مشکوک افراد کو شامل تفتیش کیا جس کے دوران واقعہ میں ملوث اصل ملزم کا سراغ لگا کر گزشتہ روز سردار ولد محمد حسین سکنہ تہکال کو گرفتار کر لیا گیا جس نے ابتدائی تفتیش کے دوران اپنے جرم کا اعتراف کر لیا ہے جس کی نشاندہی پر اس کے قبضے سے مسروقہ چار عدد قیمتی موبائل فون اور ہزاروں روپے نقد رقم سمیت ایک عدد پستول بھی برآمد کر لی گئی ہے، ملزم سے مزید تفتیش جاری ہے جس کے دوران مزید اہم اور سنسنی خیز انکشافات کی توقع کی جا رہی ہے۔
