سواریوں کو لیجاتے وقت کورونا کے حوالے سے حکومتی ضابطہ اخلاق پر سختی سے عمل درآمد کریں۔ڈپٹی کمشنر پشاور
پشاور(نمائندہ وصال احمد)گلوبل ٹائمز میڈیا رپورٹ کے مطابق کمشنر پشاور ڈویژن ریاض خان محسود کی ہدایت پر پشاور بھر میں ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر کارروائیوں میں تیزی۔گلوبل ٹائمز میڈیا تفصیلات کے مطابق صوبائی دارلحکومت پشاور میں کمشنر پشاور ڈویژن ریاض خان محسود کی ہدایت پرکارروائیاں جاری ہیں اور ہفتہ کو انتظامی افسران نے کورونا ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر پشاور بھر میں 114 ڈرائیوروں کو جرمانہ اور 54 دکانوں سمیت ایک پلازہ کو سیل کر دیا۔تفصیلات کے مطابق انتظامی افسران نے پشاور بھر میں کاروباری مراکز، ٹرانسپورٹ اڈوں اور مسافر گاڑیوں کا معائنہ کیا۔کورونا ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر کوہاٹ روڈ پر سپین غر پلازہ کو سیل کر دیا گیا۔انتظامی افسران نے پشاور کے مختلف علاقوں میں کارروائی کرتے ہوئے کورونا ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر 54 دکانوں، ریسٹورنٹس و فاسٹ فوڈز شاپس کو سیل کرتے ہوئے منیجرز کو گرفتار کر لیا۔انتظامی افسران نے پشاور کے مختلف علاقوں میں بی آر ٹی سٹیشنوں اور بسوں کا معائنہ کیا۔ کورونا ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی / سیفٹی ماسک استعمال نہ کرنے پر بی آر ٹی بسوں و سٹیشنوں میں 74 شہریوں کو موقع پر جرمانہ کیا گیا۔ انتظامی افسران نے جی ٹی روڈ سمیت دیگر علاقوں میں ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر 6 ٹرانسپورٹ اڈوں کو سیل کر دیا۔انتظامی افسران نے پشاور کے مختلف علاقوں میں مسافر گاڑیوں کا معائنہ کرتے ہوئے کورونا ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر 114 ڈرائیوروں کو موقع پر جرمانہ کیا جبکہ پشاور بھر میں بازاروں کا معائنہ کرتے ہوئے کورونا کے حوالے سے حکومتی ضابطہ اخلاق پر عمل درآمدکو یقینی بنایا۔ڈپٹی کمشنر پشاور کیپٹن (ر) خالد محمود کے مطابق صوبائی دارلحکومت پشاور میں کمشنر پشاور ڈویژن ریاض خان محسود کی ہدایت پر ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر کریک ڈاؤن جاری ہے۔ڈپٹی کمشنر پشاور نے عوام سے اپیل کی ہے کہ بازاروں میں ضابطہ اخلاق پر عمل کرتے ہوئے سیفٹی ماسک کا استعمال یقینی بنائیں۔انھوں نے ٹرانسپورٹرز حضرات کو بھی ہدایت کی ہے کہ سواریوں کو لیجاتے وقت کورونا کے حوالے سے حکومتی ضابطہ اخلاق پر سختی سے عمل درآمد کریں اور انتظامیہ سے تعاون کریں تاکہ کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکا جا سکے۔
