آزادی کی قدر منزلت وہ لوگ بخوبی جانتے ہیں جو آج بھی اغیار کی غلامی میں زندگی بسر کر رہے ہیں۔خاتون صحافی
گلگت(نمائندہ خصوصی)گلوبل ٹائمز میڈیا رپورٹ کے مطابق گلگت بلتستان سے تعلق رکھنے والی نجی ٹی وی چینل کی نمائندہ نور النساء نے کہا کہ پاکستان 14 اگست 1947 کو ایک آزاد مسلم ریاست کے طور پر دنیا کے نقشے پر نمودار ہوا قیام پاکستان کیلئے جہاں سیاسی جدوجہد تاریخ میں قلم بند ہے وہیں ہزاروں افراد کا خون کا بھی ارض پاک کی بنیادوں میں شامل ہے انہوں نے کہا کہ برصغیر ہندوستان پر انگریزوں کے قبضے کیخلاف مسلمانوں نے لاتعداد تحاریک چلائیں لیکن قائد اعظم محمد علی جناح کی مدبرانہ قیادت میں پاکستان کے قیام کا خواب شرمندہ تعبیر ہوا اور اج ہم ایک آزاد فضا میں سانس لے رہے ہیں یوم آزادی پاکستان کے موقع پر نجی ٹی وی چینل کی نمائندہ نور النساء نے گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے ساتھ ایک اخباری بیان میں کہا کہ آزادی خداوند کی ایک بہت بڑی اور عظیم ترین نعمت ہے آزادی کی قدر منزلت وہ لوگ بخوبی جانتے ہیں جو آج بھی اغیار کی غلامی میں زندگی بسر کر رہے ہیں انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان کی آزادی کیلئے ہمارے بزرگوں نے بے شمار قربانیاں دی ہے جو قابل فخر ہے اخر میں انہوں نے پاکستان کی سلامتی کیلئے دعا کی کہ اللہ تبارک و تعالی وطن عزیز پاکستان اور پاکستانی عوام کو ہمیشہ سلامت رکھے۔آمین
