کوئٹہ:(سید شاہ زیب شاہ) بلوچستان سائیکلنگ ایسوسی ایشن کوئٹہ کے زیر اہتمام14اگست کے حوالے سے جشن آزادی سائیکل ریس کل بروز اتوار 15اگست کو صبح 9بجے ہو گی، سائیکل ریس میں بلوچستان کے تمام سائیکلسٹوں سے شرکت کی ہدایت کی گئی ہے، بلوچستان سائیکلنگ ایسوسی ایشن کے جنرل سیکرٹری جان عالم نے سائیکلسٹ کو سائیکل ریس میں بھر پور شرکت کر نے کی ہدایت کی ہے اور کہا کہ پاکستان ہمارا ملک اور ہماری شان ہے جشن آزادی کے اس دن کوشایان شان طور پر منانے سے ہی ہمیں آزادی کا احساس اور اطمنان ہو گا،سائیکلسٹ اس ریس میں بھر پور طور پر شامل ہو کر محب وطن پاکستانی ہونے کا ثبوت دیں۔
