کھیلوں کی ترقی کیلئے اقدامات کررہے ہیں کرکٹ کے بعد فٹ بال لیگ چھ ستمبر سے ہوگی، میر عمران گچکی

Spread the love

کوئٹہ:(سید شاہ زیب شاہ) بلوچستان اسپورٹس بورڈ کے زیر اہتمام گولڈن جوبلی کی اختتامی تقریب سے سیکرٹری اسپورٹس عمران گچکی کا خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ کھیلوں کی ترقی کیلئے اقدامات کررہے ہیں کرکٹ کے بعد فٹ بال لیگ چھ ستمبر سے ہوگی
نیشنل گیمز کو فوکس کررہے ہیں نیشنل گمیز میں صلاحیتوں کو مظاہرہ کرنے والے کھلاڑیوں کو مواقع ملیں گے قومی لیول کے مقابلے میں آرمی واپڈا کے بعد بلوچستان کے کھلاڑیوں نے جوھر دکھائے

انکا مزید کہنا تھا کہ بلوچستان کو اسپورٹس سٹی بنائیں گے کھلاڑیوں کارکردگی دکھائے تو حکومت بھی اپنا کام کرے گی
گولڈن جوبلی تقریبات کا سلسلہ بلوچستان کے چوبیس اضلاع میں کامیابی سے ہمکنار ہوا محکمہ کھیل کی کامیابی کیلئے میڈیا اور سوشل میڈیا کی کاوشیں قابل قدر ہیں ڈی جی اسپورٹ درا بلوچ اور انکی ٹیم کا مشکور ہوں مرد اور خواتین کھلاڑیوں کی دلچسپی کی وجہ سے کھیلوں کا میلا سجا ہے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں