آل بلوچستان چیف منسٹر فٹسال ٹورنامنٹ میں وزیر اعلیٰ بلوچستان کی شرکت، بچوں کو فٹبال پر آٹو گراف بھی دئیے

Spread the love

کوئٹہ(سید شاہ زیب شاہ) وزیراعلی بلوچستان جام کمال خان نے جشن آزادی کے سلسلے میں ایئرپورٹ روڈ اسپورٹس کمپلیکس میں منعقدہ آل بلوچستان چیف منسٹر فٹسال ٹورنامنٹ میں شرکت کی۔تقریب میں صوبائی وزراء میر ظہور احمد بلیدی، میر سلیم احمد کھوسہ، میر ضیاء اللہ لانگو، عبدالخالق ہزارہ، پارلیمانی سیکرٹری محترمہ ماہ جبین شیران، وزیراعلی کے پرنسپل سیکرٹری زاہد سلیم، کمشنر کوئٹہ، ڈپٹی کمشنر کوئٹہ سمیت بڑی تعداد میں شائقین موجود تھے۔ ٹورنامنٹ میں مین اور ویمن فٹسال ٹیموں کے مابین میچز کھیلے گئے،وزیراعلی بلوچستان نے صوبائی وزراء کے ہمراہ فٹسال میچ دیکھا۔فٹسال ٹیموں نے نہایت شاندار اور معیاری کھیل کامظاہرہ کیا۔ تقریب میں آتش بازی کے شاندار مظاہرہ کا بھی اہتمام کیا گیا تھا۔ اس موقع پر وزیراعلی نے تقریب میں بچوں کو فٹبال پر آٹو گراف بھی دئیے۔ بعد ازاں وزیر اعلی نے ایئرپورٹ روڈ اسپورٹس کمپلیکس کے احاطے میں پودا بھی لگایا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں