جیکب آباد کے قریب حق باہو جانے والے زائرین کی بس حادثے کا شکار

Spread the love

جیکب آباد(نامہ نگار) جیکب آباد کے قریب حق باہو جانے والے زائرین کی بس حادثے کا شکار، بچوں اورخواتین سمیت 25 زائرین زخمی۔ تفصیلات کے مطابق جیکب آباد سے پنجاب حق باہو سلطان کی درگاہ پر جانے والی زائرین کی بس جیکب آباد کے قریب نظر واہ کے مقام پر الٹ کر کھائی میں جاگری جس کے نتیجے میں بچوں اور خواتین سمیت 25 افراد زخمی ہوگئے، زخمیوں میں جمیلہ، فرزانہ، لیلاں، کامران، عبداللہ، عبدالغفور، محسن علی، شاہد علی، حسینہ خاتون، سویرا، نجمہ، عبدالہادی، خمیسو، عبدالروف، جان محمد، اللہ داد اور دیگر شامل ہیں، زائرین کی بس پیش آنے والے حادثے کی اطلاع پربڑی تعداد میں مقامی لوگ پہنچے جنہوں نے بس سے زخمیوں کو نکالا اور سول اسپتال ٹھل کیا جہاں دو زخمیوں کی حالت نازک بتائی جارہی ہے، زائرین کے مطابق تیز رفتاری کے باعث بس ڈرائیور کے قابو سے نکل گئی اور کھائی میں جاگری۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں