جے یو آئی کی جانب سے پاکستان زندہ باد ریلی نکالی گئی

Spread the love

جیکب آباد(نامہ نگار) جے یو آئی کی جانب سے پاکستان زندہ باد ریلی نکالی گئی سینکڑوں شہریوں اور کارکنان کی شریک۔تفصیلات کے مطابق جمعیت علماء اسلام میں کچھ عرصہ قبل شامل ہونے والے جیکب آباد کے قبائلی رہنما سردار ذوالفقار علی برڑو کی جانب سے ایک شاندار پاکستان زندہ باد ریلی میرپور برڑو سے جے یو آئی کے ضلعی امیر ڈاکٹر اے جی انصاری اور سردار ذوالفقار علی برڑو کی قیادت میں نکالی گئی، ریلی کے شرکاء موٹر سائیکلوں اور گاڑیوں پر 20کلو میٹر گشت کرنے کے بعد ٹھل پریس کلب کے سامنے پہنچے جہاں ریلی کے شرکاء نے پاکستان زندہ باد کے فلک شگاف نعرے لگائے، اس موقع پر جے یو آئی ضلع جیکب آباد کے امیر ڈاکٹر اے جی انصاری، سردار ذوالفقار علی برڑو، حاجی محمد عباس بنگلانی، مولانا عبدالجبار رند، مولانا تاج محمد بھٹی، میر حسن برڑو، عبداللہ عباس نوناری، قاری عنایت اللہ مہر، حماداللہ انصاری، مولانا سجاد نوناری، فخرالزمان سومرو، مولانا ہمت اللہ برڑو اور دیگر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان اسلام کے نام پر وجود میں آیا، پاکستان کے قیام کے لیے لاکھوں لوگوں نے اپنی جانوں کے نذرانے پیش کئے آزادی ایک نعمت ہے ہمیں آزادی کی قدر کرنا چاہئے، انہوں نے مزید کہا کہ افسوس اس بات کا ہے کہ آج بھی اسلام کے نام پر بننے والے ملک میں اسلامی نظام نافذ نہیں کیا جارہا جے یو آئی پاکستان میں اسلامی نظام کے نفاذ کے لیے جدوجہد کررہی ہے،اس موقع پر ملک کی خوشحالی، امن اور ترقی کیلئے اجتماعی دعا کی گئی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں