جیکب آباد(نامہ نگار)اہل بیت رسول ﷺکے ساتھ حقیقی محبت ایمان کی پختگی کی علامت ہے، جس دل میں غم حسین نہیں اسے اپنے ایمان کی فکر کرنی چاہیے۔ ان خیالات کا اظہار سنی پارٹی پاکستان کے چیئرمین ابوالحسن محمدعبدالخالق قادری نے سنی پارٹی پاکستان کی جانب سے قادری ہاؤس شیخ محلہ جیکب آباد میں منعقدہ محفل ذکرحسین ؓ سے خطاب کرتے ہوئے کیا، چیئرمین سنی پارٹی پاکستان نے مزید کہا کہ اللہ کی رضا کی خاطر ذکرحسین کی محافل سجانا سعادت دارین ہے اس لیے اہل ایمان محرم الحرام کے بابرکت ماہ میں قربانی حسین ؓ کی یاد تازہ کرتے ہیں کہ حضرت سیدنا امام حسین عالی مقام رضی عنہ اور انکے رفقاء نے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کرکے دین مصطفی ﷺ کو بچا لیالہٰذا اب قیامت تک تمام اہل ایمان پر یہ ذمہ داری عائد ہوتی ہے کہ امام حسین ؓ کی عظیم قربانی کا پاس رکھتے ہوئے ان کی روح مبارک کو راحت پہنچانے کی نیت سے جزع فزع اور خرافات کی آلودگی سے پاک رہ کر اپنی زندگیوں پر شر یعت محمدی ﷺنافذ کریں۔
