سیپکو عملے کی جانب سے جعلی پی ٹی ڈبلیو کے شہر میں بجلی بند کرنے کا سلسلہ ایک بار پھر شروع

Spread the love

جیکب آباد(نامہ نگار)جیکب آباد میں سیپکو عملے کی جانب سے جعلی پی ٹی ڈبلیو کے شہر میں بجلی بند کرنے کا سلسلہ ایک بار پھر شروع، ایکسپریس فیڈر پر بھی کئی گھنٹے بند کرنے کی شکایات۔ تفصیلات کے مطابق جیکب آباد میں سیپکو عملے کی جانب سے جعلی پی ٹی ڈبلیو کے ذریعے ایک بار پھر شہر میں بجلی بند کرنے کاسلسلہ شروع کرنے کا انکشاف ہوا ہے سیپکو عملہ پی ڈی سی سکھر کو جعلی فوٹو بھیج کر شہر میں بلاجواز بجلی بند کرانے لگا ہے جس کی وجہ سے جیکب آباد میں اعلانیہ 8 گھنٹے کے بجائے 12گھنٹے بجلی بند کی جارہی ہے بجلی کی بلاجواز غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کی وجہ سے شہر ی سخت پریشان ہیں جیکب آباد کے ایکسپریس فیڈر پر بھی غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کا سلسلہ شروع ہو گیا ہے، جمپر لگانے، کراسنگ سمیت مختلف بہانوں سے کئی کئی گھنٹوں بجلی بند کرنے کی شکایات اب معمول بن گئی ہیں ایکسپریس فیڈر میں ٹرانسفارمرز کی لنک اتار کر پورے علاقے کو بجلی سے محروم کر دیا جاتا ہے ایکسپریس فیڈر پر بھی بجلی کی بلاجواز غیر اعلانیہ بجلی کی بندش سیپکو حکام کے کئے گئے دعوؤں کی کھلی نفی ہے ریکوری کے باوجود ایکسپریس فیڈر پر سیپکو عملے کی جانب سے بجلی کی بندش پر صارفین نے سخت احتجاج کرتے ہوئے چیف سیپکو سے نوٹس لیکر ملوث عملے اور افسران کے خلاف کاروائی کا مطالبہ کیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں