جیکب آباد(نامہ نگار)جیکب آباد کے مبشر بیڈ منٹن کلب میں جشن آزادی کے سلسلے میں ٹورنامنٹ،ذوالفقار اچکزئی اور صابر سومرو کی جوڑی نے جیت لیا، مہمان خاص نے ٹرافی دی تفصیلات کے مطابق جیکب آباد کے مبشربیڈ منٹن کلب میں جشن آزادی کے سلسلے میں ٹورنامنٹ کا انعقاد کیا گیا جس کا فائنل ذوالفقار اچکزئی صابرسومرو اور سید نورشاہ اسرار قریشی پر مشتمل جوڑی میں ہوا جو کہ دلچسپ مقابلے کے بعد ذوالفقار اچکزئی اور صابر سومرونے جیت لیاٹورنامنٹ کا بہترین کھلاڑی ڈاکٹر لیاقت ابڑو کو قرار دیا گیا مہمان خاص عبدالستار بنگلانی اور کلب کے چیئرمین طالب حسین ڈومکی نے فاتح اور رنر ٹیم کو ٹرافیاں دیں اس موقع پر آغا غلام مصطفی، بلال جویو، یاسر شیخ، عبدالشکور اوڈھو، عرفان سومرو، سجاد شیخ، آفتاب شاہ، یاسر کھوسو اور دیگر بھی موجود تھے۔
