جیکب آباد(نامہ نگار)جیکب آباد میں یوم آزادی کی خوشی میں مہران فورم کی جانب سے تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق مہران سوشل فورم کی جانب سے جشن آزادی کی تقریب محرم الحرام کے احترام میں انتہائی سادگی سے منائی گئی، تقریب میں سینئر رہنما جے یو آئی فدا احمد ڈول، پی پی کے محمد اکرم ابڑو، جماعت اسلامی کے دیدار لاشاری، مزدور شہری اتحاد کے حاجی غلام نبی رند، صدر صرافہ یونین جمال الدین لکھن، ایڈوکیٹ میڈم زبیدہ جکھرانی، ڈپٹی ڈی ای او جیکب آباد میڈم خیرالنساء سومرو، سینئر صحافی عبدالرحمن آفریدی، زاہد حسین کھرل، جیش تلسی اور دیگر نے نجی ہوٹل میں منعقد تقریب میں جشن آزادی کا کیک کاٹا، تقریب کا آغاز تلاوت کلام پاک سے کیا گیا، اس موقع پر معزز مہمانوں کو اجرک کے تحفے پیش کیے گئے، تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کہا کے پاک افواج کی لازوال قربانیوں اور بزرگوں کی دعاؤں کی بدولت ہمیں پیارا ملک پاکستان ملا ہے، تقریب میں پاکستان زندہ باد اور پاک افواج زندہ باد کے نعرے لگائے گئے، آخر میں ملک اور پاک افواج کے لیے خاص دعا مانگی گئی۔
