جیکب آباد(نامہ نگار) جیکب آباد کی جمس ہسپتال کے بورڈ آف گورننس کا اجلاس پیر 16اگست کو کراچی میں وزیر صحت ڈاکٹر عذرا فضل پیچوہو کی صدارت میں طلب کیا گیا ہے اجلاس میں جمس ڈائریکٹر کو دی گئی توسیع، ایمرجنسی شعبے کی غیر فعالی، ملازمین کی بھرتی، ترقی سمیت دیگر اہم امور کے متعلق فیصلے کئے جائیں گے جمس کے بی او جی ممبران میں صوبائی رکن اسمبلی اسلم ابڑو، صوبائی مشیر جیل خانہ جات اعجاز جکھرانی، بیس کمانڈر، ضلع کونسل کے سابق چیئر مین سردار پناہ اوڈھو، کمشنر لاڑکانہ، یو ایس ایڈ کے نمائندے، ممبر اکیڈمک کونسل، سیکریٹر ی صحت، پروفیسرجان محمد میمن، ڈائریکٹر جمس عبدالواحد ٹگڑ شامل ہے مذکورہ اجلاس ایک سال کے بعد بلایا گیا ہے جمس ایکٹ کے تحت سال میں دو بار جمس کی بی او جی کا اجلاس ہونا ضروری ہے۔
