ہم نے سیاست عوام کیلئے کرنی ہے جب عوام خوشحال ہوگی تو ملک ترقی کرے گا,اسد قیصر

Spread the love

میری زندگی کا ایک بہترین دن ہے کہ میں آج اپنی بیٹی کی سالگرہ پاکستان سویٹ یوم کے بچوں کے ساتھ منا رہا ہوں۔اسپیکر قومی اسمبلی

اسلام آباد(نمائندہ خصوصی)گلوبل ٹائمز میڈیا رپورٹ کے مطابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصرنے کہا ہے کہ زمرد خان نے جس طرح سیاست میں طرح عمدہ کام کیا اب وہ فلاحی کاموں میں بھی اس سے بہترین کام کر رہے ہیں اس کام کا صلہ اللہ ان کو دے گا۔ فلاحی کاموں میں زمرد خان کو جہاں بھی ہماری ضرورت پڑی حکومت پاکستان اور میں ہمیشہ ان کے ساتھ ہونگے۔ ہم نے سیاست عوم کے لیے کرنی ہے جب عوام خوشحال ہو گی تو ملک ترقی کرے گا۔میری زندگی کا ایک بہترین دن ہے کہ میں آج اپنی بیٹی کی سالگرہ پاکستان سویٹ ہو م کے بچوں کے ساتھ منا رہا ہوں۔ میں نے عمران خان کے ساتھ شمولیت شوکت خانم ہسپتال کی وجہ سے کی تھی اور میں آج تک ان کے ساتھ کھڑا ہوں ۔ ان خیالات کا اظہار اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے اپنی بیٹی زالا قیصر کی سالگرہ پاکستان سویٹ ہوم کے بچوں اور بچیوں کے ساتھ منانے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر ایم این اے نفیسہ خٹک، ایم این اے شاہین سیف اللہ ، سابق ایس ایس پی جمیل ہاشمی، اسٹنٹ کمشنر عبداللہ خان،نوید ملک ،سید شاہد اقبال و دیگر نے شرکت کی ۔ زالا قیصر کی سالگرہ کی تقریب کے موقع پر اسپیکر اسد قیصر نے پاکستان سویٹ ہوم کے سربراہ زمرد خان کے ہمراہ شجر کاری مہم کے تحت پودا بھی لگایا ۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے پاکستان سویٹ ہوم کے سربراہ زمر د خان کا کہنا تھاکہ میں اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر اور زالا قیصر کا شکر گزارہوں کہ انہوں نے اپنی زندگی کا بہترین دن سویٹ ہوم کے بچوں کے ساتھ گزارا۔ یتیموں کی پرورش کرنا واحد کام ہے جس میں اللہ کی مدد شامل ہوتی ہے ۔ پاکستان سویٹ ہوم اللہ کی رحمت سے چلتا ہے پاکستان میں ایسے لوگ موجود ہیں جو فلاحی کاموں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیتے ہیں ۔ زمردخان نے کہا کہ وزیر اعظم پاکستان عمران خان نے اسٹریٹ چائلڈ پراجیکٹ شروع کیا ہے میں اور پاکستان سویٹ ہوم کی پوری ٹیم اس کام میں ان کے شانہ بشانہ ساتھ ہیں ۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کی بیٹی زالا قیصر کا کہنا تھا کہ میں نے اپنی زندگی فلاحی کاموں کے لیے وقف کر دی ہے ۔ انہوں نے سویٹ ہوم کے بچوں اور بچیوں کو نصیحت کی کہ آپ اپنے کام میں ایمانداری پیدا کر یں گے تو کامیابی آپ کا مقدر ہو گی ۔ کوئی بھی کام کرنے سے پہلے اپنے والدین سے مشورہ ضرور کریں والدین ہی ہمار ے سب سے مخلص ہیں ۔ میں آج زندگی کا سب سے اہم دن سویٹ ہوم میں منا کر خوشی محسوس کر رہی ہوں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں