سٹاف کی کمی کے باعث بیشر میل پرائمری سکولز پی ایس ٹی ٹیچرز سٹاف کو شدید مشکلات کا سامنا ہے,صفدر خان باغی

Spread the love

صوبائی وزیر تعلیم پشاور میں میل پرائمری ایملنٹری سیکنڈری ایجوکیشن ڈائریکٹوریٹ کے کیلریکل سٹاف کی کمی کو فلفور پورا کیا جائے۔صوبائی ترجما مسلم لیگ ق خیبر پختون خواہ

پشاور(نمائندہ وصال احمد)گلوبل ٹائمز میڈیا رپورٹ کے مطابق مسلم لیگ ق خیبرپختونخوا صوبائی ترجمان صفدر خان باغی نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ خیبرپختونخوا پرائمری ایلمنٹری اینڈ ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ پشاور میں کلیریکل سٹاف کی کمی کے باعث بیشتر میل پرائمری سکولز PST ٹیچرز سٹاف کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے مسلم لیگ ق صوبائی ترجمان صفدر خان باغی نے کہا کہ صوبہ خیبرپختونخوا کے دارلخلافہ پشاور میں محکمہ تعیلم میل پرائمری ایلمنٹری اینڈ سیکنڈری سکول ڈیپارٹمنٹ کلیریکل سٹاف کی کمی نے صوبائی حکومت کی تعیلمی ایمرجنسی نفاز العمل کرنے کا بھانڈہ پھوڑ دیا ہے۔انہوں نے کہا میل پرائمری ایلمنٹری اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ خیبرپختونخوا میٹرو پولیٹن سٹی پشاور کے چار ٹاؤن پر تقیسم کیا گیا ہے۔پشاور کے ھر ٹاؤن کو ایس ڈی ای او (SDEO) کے ماتحت تمام بوائز پرائمری سکولز و ٹیچرز سٹاف کے معملات کے ساتھ ساتھ اکاؤنٹس اخراجات کی جانچ پڑتال اور پرائمری سکولز انتظامیہ کے دیگر امور کی دیکھ بھال کرنا ہے۔صوبائی ترجمان صفدر خان باغی نے کہا پشاور کے چاروں ٹاؤن میں میل پرائمری ایجوکیشن ڈائریکٹوریٹ کے کلیریکل سٹاف کی شارٹیج یعنی سٹاف کی کمی کے باعث پشاور کےچاروں ٹاؤن کے پرائمری ایلمنٹری سکولز کے ایس ڈی ای او (SDEO) نے PST ٹیچرز کو عارضی طور پر میل پرائمری سکولز ڈائریکٹوریٹ کے کلیریکل سٹاف کے اکاؤنٹس و دیگر امور کو حل کرنے کیلئے اضافی زمےداریاں سونپی گئی ہیں۔چونکہ PST ٹیچرز میں بیشتر ماسٹر آف Economic, ماسٹر آف MBA اور ماسٹر آف M.Com کو دیگر ٹاؤن کی طرح ٹاؤن تھری میل پرائمری سکولز ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ سے کلیریکل سٹاف کا کام لیا جا رہا ہے۔ جسکے باعث ایس ڈی ای او (SDEO)پشاور کے چاروں ٹاؤن افیسرز کو کافی دشواری کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔جبکہ مزکورہ بالا میل پرائمری سکولز PST ٹیچرز کو پشاور میں پرائمری بوائز سکول میں طالب علموں کو پڑھانے کیلئے مقرر کیا گیا ہے۔ نہ کہ میل پرائمری ایلمنٹری انیڈ سکینڈری ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کے کلیریکل سٹاف کے فرائض سر انجام دینے کے لئے بوائز پرائمری سکولز PST ٹیچرز بیک وقت دو دو نوکری کے فرائض سر انجام دہی پر مامور کروائے گئے ہیں جو کہ ان PST ٹیچرز کے ساتھ امتیازی سلوک کا برتاو قابل افسوناک اور سراسر نا انصافی ہے۔صوبائی ترجمان صفدرخان باغی نے خیبرپختونخوا صوبائی وزیر برائے تعلیم ،سیکرٹری و ڈائریکٹوریٹ آف ایجوکیشن سے مطالبہ کرتے ہوئے کہا کے پشاور میں میل پرائمری ایلمنٹری سکینڈری ایجوکیشن ڈائریکٹوریٹ کے کلیریکل سٹاف کی کمی کو فلفور پورا کیا جائے تاکہ پرائمری سکولز PST ٹیچرز سٹاف پرائمری سکول میں بطور کلاس ٹیچر اپنے فرائض سر انجام دیں نہ کہ کلیریکل سٹاف کے فرائض سر انجام دیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں