ضیاء الحق شہید ملک دشمنوں کیلئے خوف کی علامت تھے۔چوہدری سیف اللّٰہ مہر
گوجرانوالہ(سٹاف رپورٹر)گلوبل ٹائمز میڈیا رپورٹ کے مطابق پاکستان مسلم لیگ (ضیاء شہید) کے مرکزی رہنما ڈاکٹر عبدالماجد المشرقی اور چیف آرگنائزر رانا عبدالحق کی چوہدری سیف اللہ مہر کے گھر آمد اور سابقہ آرمی چیف و صدر پاکستان ضیاء الحق شہید کی برسی کے حوالے سے تفصیلاً مشاورت کی گئی اس موقع پر نوجوان قیادت چوہدری اورنگ زیب مہر صدر ڈسٹرکٹ یوتھ ونگ گوجرانوالہ بھی موجود تھے۔ جس میں یہ پروگرام فائنل ہوا کہ 17 اگست کو گوجرانوالہ سے سب دوست اکھٹے ہو کر قافلے کی شکل میں ضیاء الحق شہید کی برسی میں شرکت کیلئے اسلام آباد روانہ ہوں گے۔ اس موقع پر چوہدری سیف اللّٰہ مہر نے کہا کہ ضیاء الحق شہید کی جرات و بہادری سے پوری دنیا واقف تھی انہوں نے پاکستان کو دفاعی طور پر بہت مضبوط کیا اور وطن عزیز کی ترقی میں اہم کردار ادا کیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ 17اگست کو تمام عہدیداران و کارکنان بھرپور شرکت کریں گے اور بڑا قافلہ لے کر اسلام آباد جائیں گے۔
