مالٹا کے ہلٹن ہوٹل میں 14 اگست کے حوالے سے پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا

Spread the love

جس میں پاکستانی بزنس مین کمیونٹی اور دیگر لوگوں نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔

مالٹا(نمائندہ خصوصی)گلوبل ٹائمز میڈیا رپورٹ کے مطابق مالٹا میں بھی جشن آزادی کا دن جوش و جذبے کے ساتھ منایا گیا گلوبل ٹائمز میڈیا تفصیلات کے مطابق مالٹا کے ہلٹن ہوٹل میں 14 اگست کی پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں پاکستانی بزنس کمیونٹی کے علاوہ دیگر سیاسی و سماجی لوگوں نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔اس موقع پر کیک کاٹا گیا اور پاکستانی قوم کے لئے اوورسیز کمیونٹی نے نیک تمناؤں کا پیغام بھیجا اور دعائیہ تقریب ہوئی جس میں اپنے پیارے ملک پاکستان کے لیے دعا کی گئی کہ اللہ تعالی ہر بری نظر اور ہر قسم کی مصیبت سے وطن عزیز پاکستان کو محفوظ رکھے اور رہتی دنیا تک اسی طرح ہمارا پیارا ملک پاکستان قائم اور دائم رہے۔آمین

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں