امان علی شینواری
طالبان نے راتوں رات افغانستان کے اہم صوبہ ننگرہار پھر طورخم سرحد تک قبضہ کیا۔ طورخم بارڈر نو گھنٹے بند ہونے کے بعد کھول دیاگیا۔ طورخم زرائع گیٹ پر سبزی اور فروٹ کے گاڑیوں کی کلیئرنس ہوئی۔ باوثوق زرائع
افغانستان میں طالبان جلال آباد اور افغانستان سائیڈ طورخم پر قبضہ کرنے کے بعد پاک افغان بارڈر کوہر قسم کے لئے بند کر دیا گیا تھا جس کی وجہ سے دونوں اطراف سینکڑوں گاڑیاں کھڑی ہوگئی تھی لیکن سہ پہرتقریبا پانچ بجے افغانستان گمرگ میں حالات مکمل نارمل ہونے کے بعد بارڈر کو تجارتی سرگرمیوں کو بحال رکھنے کے لئے کھول دیا گیا دونوں اطراف سے مال بردار گاڑیاں روانہ ہوگئے پاکستان طورخم بارڈر کے راستے ٹرانزٹ ٹریڈ کے کنٹینرز اور دیگر گاڑیاں افغانستان روانہ ہوگئے جبکہ افغانستان سے پاکستان کو فروٹ سبزی کی گاڑیاں داخل ہوگئے ہیں طورخم بارڈر تجارتی سرگرمیوں کے لئے کھولا رہنے کے حوالے سے سرکاری حکام نے تصدیق کردی دونوں اطراف سے تجارتی مال بردار گاڑیاں روانہ ہوگئے ہیں بارڈر ذرائع کے مطابق طورخم بارڈر کو صبح اس وقت تجارتی سرگر میوں کے لئے بند کر دیا گیا تھا کہ افغانستان گمرک میں طالبان نے قبضہ کر لیا جسکے باعث پاکستان کے سیکورٹی اور کسٹم حکام نے تجارتی سامان لے جانے والے مال بردار گاڑیوں کے لئے طورخم بارڈر عارضی طورپر بند کر دیا گیا اور بعد میں افغان گمرک میں صورتحال کنٹرول ہونے کے بعد پاکستان کے سیکورٹی حکام نے دونوں اطراف سے تجارتی سرگرمیاں جاری رکھنے کے لئے مال بردار گاڑیوں کو انے اور جانے کی اجازت دے دی گئی طورخم بارڈر دونوں اطراف سے تجارتی سرگرمیوں کے لئے کھولنے کے حوالے سے طورخم کسٹم حکام نے بھی تصدیق کر دی اورافغانستان سے انے اور جانے والے گاڑیوں کی کلیئرنس ہوئی ۔
