برقیات کھرمنگ کی نااہلی کی وجہ سے اج ایک بچے کو کرنٹ لگ گیا

Spread the love

وزیر اعلی گلگت بلتستان خالد خورشید ،وزیر برقیات اور محکمہ برقیات کے اعلی افسران سے نوٹس کا اپیل کرتے ہیں۔عمائدین علاقہ یوسی کتیشو

گلگت(نمائندہ خصوصی)گلوبل ٹائمز میڈیا رپورٹ کے مطابق محکمہ برقیات کھرمنگ کی نااہلی کتی شو روڈ سائیڈ پر لگے بجلی کے مین لائن تار جس سے تقریبا 33 ہزار وولڈ بجلی گزرتی ہے جو کہ درختوں کے شاخوں سے چھو رہا ہے جس کے نیتجے میں کنگل چھو کے مقام پر کل ایک گائے کو کرنٹ لگ کر بری طرح زخمی ہوا تھا اور آج ایک بچے کو بھی کرنٹ لگ گیا ہے خوش قسمتی سے بچے کی جان خطرے سے باہر اور آر ایچ کیو ہسپتال سکردو میں زیر علاج ہیں ہم نے پہلے بھی روڈ سائیڈ پر لگے درختوں کے شاخ تراشی کیلئے کھرمنگ انتظامیہ سے اپیل کیا تھا لیکن نااہل انتظامیہ کو ٹس سے مس نہیں ہوا علاقہ عمائدین یوسی کتیشو ایک بار پھر وزیر اعلی گلگت بلتستان خالد خورشید، وزیر برقیات، چیئرمین برقیات اور محکمہ برقیات کے اعلی افسران سے اپیل کرتے ہیں کہ اس دفعہ روڈ سائیڈ پر لگے درختوں کے شاخ تراشی کو یقینی بنایا جائے خدانخواستہ کسی بھی جانی نقصان یا دیگر صورت میں انتظامیہ ذمہ دار ہونگے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں