جیکب آباد(نامہ نگار)جیکب آباد میں سانگھڑ کے صحافی غلام قادر شر پر حملے کے خلاف مظاہرہ کرکے دھرنا دیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق جیکب آباد میں صحافیوں کی جانب سے سانگھڑ کے صحافی غلام قادر شر پر حملے کے خلاف صدر پریس کلب نواز سولنگی، عبدالغنی کھوسو کی قیادت میں احتجاجی جلوس نکالا گیا جس میں پرویز ابڑو، مصطفی علی خان، بابو حیدر مگسی، زاہد کھرل، عبدالنبی مگسی، زین سرکی اور دیگر نے شرکت کی صحافیوں نے حملہ کرنے والے وڈیرے اور پولیس کے خلاف نعرے لگاتے ہوئے شہر کے راستوں پر مارچ کیا اس موقع پر مظاہرین نے کہا کہ صحافیوں کوحراساں کرنے کے لئے دھمکایا اور حملے کئے جا رہے ہیں اور یہ سب پولیس اور وڈیروں کی آشیرواد سے ہو رہا ہے جس کی مذمت کرتے ہیں انہوں نے آئی جی سندھ سے مطالبہ کیا کہ صحافی غلام قادر شر پر حملہ کرنے والے ملزمان کو گرفتار کرکے سخت سزا دی جائے اور صحافی پر حملے کے کیس میں دہشت گردی کی دفعات شامل کی جائیں بصورت دیگر احتجاج کا دائرہ بڑھایا جائے گا۔
