جیکب آباد(نامہ نگار) ٹھل میں مرگی کی بیماری میں مبتلا نوجوان تالاب میں ڈوب کر فوت۔ تفصیلات کے مطابق جیکب آباد کی تحصیل ٹھل کے نواحی گاؤں غلام رسول بنگلانی میں 30 سالہ نوجوان حافظ عبدالسبحان بنگلانی مرگی کی بیماری کا دورہ پڑنے کے باعث تالاب میں گر کر فوت ہوگیا گاؤں والوں نے تالاب سے نوجوان کی لاش نکالی، نوجوان کی لاش گھر پہنچنے پر کہرام مچ گیا، ورثہ کے مطابق نوجوان مرگی کی بیماری میں مبتلا تھا دورہ پڑنے کی وجہ سے تالاب میں گرکر فوت ہوا ہے۔
