اس موقع پر افسران کو انتخابات اور دیگر دفتری امور پر بریفنگ دی گئی۔
پشاور(نمائندہ خصوصی)گلوبل ٹائمز میڈیا رپورٹ کے مطابق گریڈ 17میں نئے تعینات زیر تربیت الیکشن افسران نے آج صوبائی الیکشن کمشنر خیبر پختونخوا اور انسپکٹر جنرل آف پولیس کے دفاتر اور تاریخی قلعہ بالا حصار کا مطالعاتی دورہ کیا۔جو ان کی تربیت کا لازمی حصہ ہے، افسران کو انتخابی عمل سے متعلق مختلف اُمور پر تربیت دی گئی۔صوبائی الیکشن کمشنر کے دفتر میں بریفنگ دیتے ہوئے صوبائی الیکشن کمشنر جناب شریف اللہ مروت نے بتایا کہ الیکشن کمیشن ایک آئینی ادارہ ہے اور ملک میں آئین کے مطابق شفاف اور غیر جانبدارانہ انتخابات منعقد کرانے کا ذمہ دار ہے، جس کو بطریقہ احسن انجام دینے کے لئے ہر ممکن اقدامات اُٹھا رہی ہے، انہوں نے بتایا کہ کینٹونمنٹ بورڈز میں جنرل نشستوں پر 12ستمبر 2021 کو ہونیوالے انتخابات کے لئے عملہ کی تربیت جاری ہے،انہوں نے مزید کہا کہ خیبر پختونخوا میں بلدیاتی انتخابات کے لئے ان کی تیاریاں مکمل ہیں،صوبائی الیکشن کمشنر،خیبر پختونخوا شریف اللہ مروت نے افسران پر زور دیا کہ وہ تربیتی کورس میں دلچسپی لیں تاکہ اپنے فرائض منصبی بطریقہ احسن نبھا سکیں، جائینٹ صوبائی الیکشن کمشنر (ایڈمن) ہارون خان شینواری اور جائینٹ صوبائی الیکشن کمشنرالیکشن محمد فرید آفریدی،ڈائریکٹر ٹریننگ سعید احمد خان اور ساجد خان، ڈائریکٹرالیکشن خوشحال زادہ دائریکٹر لوکل گورننمنٹ ذولفقار احمد،ڈپٹی ڈائریکٹر ایڈمن وزیر اکبر اور پبلک ریلیشن آفیسر سہیل احمد بھی اس موقع پر موجود تھے،الیکشن افسران نے بریفنگ میں دلچسپی اور صوبے میں ہونیوالے بلدیاتی اور کینٹونمننٹ انتکابات کے حوالے سے مختلف سوالات پوچھے،جن پر ان کو مکمل بریفنگ دی گئی۔
